BinoriabWelfare Trust

Gaza Water Crisis | غزہ کا بحران اور بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کی کوششیں

غزہ میں ایک خوفناک انسانی بحران پیدا ہو گیا ہے، جہاں ہزاروں بے گھر افراد پانی، خوراک، پناہ گاہ، ادویات اور عدم تحفظ کا شکار ہیں، جنگ کے باعث پانی کی فراہمی میں مشکلات سے دو چار ہیں۔جنوبی غزہ کے شہر رفح میں نقل مکانی کرنے والے بچوں کو روزانہ صرف ڈیڑھ سے دو لیٹر پانی بمشکل دستیاب ہے،جس کی وجہ سے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں اسہال، جسمانی اور جِلد کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

بہت سی فلاحی تنظیمیں پانی کی فراہمی، صحت و صفائی اور دیگر بنیادی خدمات کو بحال کرنے کے لیے کام کررہی ہیں لیکن محدود وسائل اور پابندیوں کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامناہے اس کے باوجود پاکستان سے بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ امدادی سرگرمیاں بلواسطہ مقامی افراد کے ذریعے سرانجام دے رہا ہے اور اہل خیر کے تعاون کو غزہ کے مکینوں تک پہنچانے کےلئے شب روز مصروف ہے۔

غزہ کی صورتحال کا آپ اس بات سے اندازہ لگائیں کہ لوگ جن خیمہ بستیوں میں رہتے ہیں وہاں پانی کا فی ٹینکر 150 ڈالر تک کا مل رہاہے جو ان جنگ زدہ مظلوموں کی قوت خرید سے باہر ہے۔اس لیے بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ مقامی افراد کے ذریعےپانی پہنچانے کا کام کررہاہے ، گزشتہ دنوں جب پانی پہنچایا گیا تو خیمہ بستیوں میں آباد ان مظلوموں کے چہروں میں خوشیاں دیدنی تھی۔

بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایک چھوٹی سی کوشش پر اہل پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔

اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو حلال مال دیا ہے کوشش کریں جہاں آپ لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں وہاں سے چند روپے ان مظلوموں کی امداد کے لیے خرچ کرلیں تو اللہ تعالی آپ کو دنیا اور آخر میں عظیم اجرعطاء فرمائے گا۔
بنوریہ ویلفیئر ٹرسٹ آپ کی امداد کو ان مظلوموں تک پہنچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

BANK DETAILS
0100177902 BRANCH CODE: 0108
IBAN NO: PK80 MEZNOOO1080100177902
MEEZAN BANK SITE BRANCH KARACHI PAKISTAN
EASYPAISA ACCOUNT: 0313 2000091

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *